ان کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ آسٹریلین اوپن کے دفاع کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ایک اور سال کھیلنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔
سیزن کے اختتام پر فیملی اور دوستوں کی مشاورت سے فیصلہ کروں گا۔
لگ بھگ بیس سال ٹینس کورٹس پر راج کرنے والے سوئس اسٹار روجر فیڈرر نے پہلی بار ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا ہے۔
فیڈرر کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی تمام تر توجہ گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے دفاع پر مرکوز ہے۔
انہوں نے دوہزاربیس میں بھی کھیل جاری رکھنے کا کوئی پلان نہیں بنایا۔
رواں سیزن کے اختتام پر وہ آئندہ سال کھیلنے یا ریٹائر ہونے کا فیصلہ کریں گے۔
اس کا انحصار سیزن میں ان کی کارکردگی پر بھی ہوگا۔
ابھی انہیں علم نہیں کہ گراس، ہارڈ اور کلے کورٹ پر ان کی کارکردگی کیسی ہوگی۔
روجر فیڈرر آٹھ اگست انیس سواکیاسی کو باسل سوئزرلینڈ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے انیس سو اٹھانوے میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا۔
بیس سالہ بے مثال کیریئر میں فیڈرر نے گیارہ سو اسی فتوحات اور صرف دو سو ساٹھ ناکامیوں کا سامنا کیا۔
انہوں نے بیس گرینڈ سلم اور ستائیس ماسٹرز ٹائٹل سمیت کیریئر میں ننانوے اعزاز حاصل کیے اور اوپن ایرا میں دوسرے نمبر پر رہے۔
سوئس اسٹارنے آٹھ ومبلڈن،چھ آسٹریلین اوپن، پانچ یو ایس اوپن اور ایک فرنچ اوپن جیتا۔
وہ کیریئر گرینڈ سلم مکمل کرنے والے دنیا کے آٹھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ وہ ریکارڈ تیس فائنلز میں پہنچے۔
روجر فیڈرر تین سو دس ہفتے عالمی نمبر ون رہے۔ جس میں دو سو سینتیس ہفتے لگاتار ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ کیریئر میں انہوں پندرہ کروڑ پانچ لاکھ چودہ ہزار نو سو سولہ ڈالر آمدنی حاصل کی۔
جو آل ٹائم دوسرے نمبر پرہے۔
from کھیل http://bit.ly/2RpDh3c
http://bit.ly/2BSmmMR
0 Comments