بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر فیصل واوڈا کے سخت جواب کے بعد بدمزگی

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی جانب سے پریس کانفرنس کے ایک صحافی کو تلخ جواب دیئے جانے پر دیگر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد اور ٹھیکے کے معاملات سے متعلق گفتگو کی۔

اس دوران سوال جواب کے سیشن میں انگریزی اخبار کے ایک سینئر صحافی خلیق کیانی نے فیصل واوڈا سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین شہباز شریف پر تنقید کے حوالے سے سوال کیا۔

جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ میں آپ کا مائیک اٹھا کر سائیڈ پر رکھ دوں گا، آپ جیسے بزرگ صحافی سے اس طرح کے سوال کی امید نہیں کرسکتا تھا۔

وفاقی وزیر کے اس تلخ رویے پر تمام صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

فیصل واوڈا نے اپنے رویے پر معذرت بھی کی، تاہم صحافیوں کا احتجاج جاری رہا، جس کے باعث فیصل واوڈا پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

'مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 13 جنوری کو وزیراعظم عمران خان رکھیں گے'

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 13 جنوری کو وزیراعظم عمران خان رکھیں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم وقت سے پہلے شروع ہورہا ہے اور اسے وقت سے پہلے ختم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد اپنی کمپنی 'ڈیسکون' سے مستعفی ہوچکے ہیں، ڈیسکون سے متعلق خبریں جھوٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، کام پر بھرپور توجہ ہے، میں صرف اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان اور عدالت کو جوابدہ ہوں اور کسی کو جوابدہ نہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جیل سے مجرم یا ملزم آکر مجھ سے (پبلک اکاؤنٹس) کمیٹی میں سوال کرے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر کو میری وزارت میں خط آئے کہ منگل کو پہنچ کر رپورٹ دوں، میں کسی کے باپ کا ملازم نہیں کہ ایک دن کے نوٹس پر جواب دوں۔



from پاکستان
http://bit.ly/2F2yZc3

Post a Comment

0 Comments