یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی پاکستان میں کافی مشہور ہیں جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
اب ان دونوں نے نکاح کرلیا ہے جس کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ تقریب کا انعقاد 31 دسمبر کو کیا گیا جسے جوڑے نے منگنی کی باضابطہ تقریب قرار دیا۔
فروگی نے اپنے ٹوئیٹ میں جسٹ میریڈ سے بھی واضح کیا کہ یہ منگنی کی عام تقریب نہیں تھی۔اس تقریب میں جوڑے کے گھروالوں اور دوستوں نے شرکت کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی نے ماضی میں شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کی تھی مگر نومبر میں آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی تھی جس کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا تھا۔
واضح رہے کہ فروگی کا اصل نام سحر ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ شام و سحر استعمال کیا۔دنیا بھر میں دونوں کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر متعدد پیغامات بھی تحریر کیے۔
شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ کو 15 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔شام ادریس مشہور کامیڈین زید علی کے بھی کافی اچھے دوست مانے جاتے ہیں۔
from تفریح http://bit.ly/2Aq8lWE
http://bit.ly/2F3L0xU
0 Comments