بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکا، پاکستان کی اہمیت سمجھ کرآگے بڑھے تو معاملات مزید بہتر ہوں گے: فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان سے بہتر تعلقات استوار کرنے کی خواہش کے اظہار کے تناظر میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر امریکا، پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ، 'پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے اور افغانستان میں استحکام کے تناظر میں امریکہ کا کردار اہم ترین ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے'۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان کو افغان جنگ کے اثرات جھیلنا پڑے، اگر امریکا یہ بات سامنے رکھ کر آگے بڑھے تو معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے'۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنے کے منتظر ہیں اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

اس طرح سالِ نو پر امریکی صدر کے اس مثبت پیغام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاک-امریکا تعلقات پر جمی برف بالآخر پگھلنے لگی ہے۔



from پاکستان
http://bit.ly/2ArFEJd

Post a Comment

0 Comments