
سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے متوقع وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں اُنکی جماعت کی کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔
انہوں نے ٹیلی فون پر اُن کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔
سعودی ولی عہد نے کہاکہ پاکستان میں تجارت اوراقتصادی مواقع موجودہیں اور اُن کاملک پاکستان میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تجارتی تعلقات مستحکم بنانے کاخواہشمندہے۔
عمران خان نے سعودی ولی عہد کی قیادت میں سعودی عرب میں انسدادبدعنوانی کی موثر مہم کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ موثرنظم ونسق کے ذریعے ہی بدعنوانی کاخاتمہ ممکن ہے۔
عمران خان نے تہنیتی فون کال پرولی عہد کاشکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کوفروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2MuxtD1
0 Comments