بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح

کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح
کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج مسترد کردیے۔

کمبوڈیا کی الیکشن کمیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے تحت حکمران جماعت سی پی پی نے تمام ایک سو پچیس نشستیں جیت لیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سی پی پی نے انہتر لاکھ ووٹوں میں سے اڑتالیس لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے الیکشن کے نتائج مسترد کردیے، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن آزادانہ تھے نہ ہی شفاف۔ کمبوڈیا کی سپریم کورٹ نے مین اپوزیشن پارٹی کو گزشتہ سال معطل کرکے اس کے ایک سو اٹھارہ ارکان کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی، پارٹی کے سربراہ بھی گزشتہ سال سے قید میں ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2nG3E4h
کمبوڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت فاتح https://ift.tt/2MNSANG

Post a Comment

0 Comments