بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

نو منتخب پنجاب اسمبلی کاپہلااجلاس کل ہوگا

نو منتخب پنجاب اسمبلی کاپہلااجلاس کل ہوگی
نو منتخب پنجاب اسمبلی کاپہلااجلاس کل ہوگا، جہاں نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کیلئے انتخاب جمعرات کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ممکنہ طور پر 297 میں سے 287 ارکان حلف اٹھائیں گے،وزارت قانون کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیے جانے کے لیے گورنر پنجاب کو سمری بھجوائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی چھ نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے جبکہ پانچ نشستیں قومی اسمبلی میں ارکان کے جانے کے باعث خالی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اتحادی مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کو گرین سنگل دے رکھا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2nJwTU9

Post a Comment

0 Comments