بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

فضل الرحمان کا این اے 35 کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

فضل الرحمان کا این اے 35 کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمان نے این اے 35 بنوں سے عمران خان کی جانب سے خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عام انتخابات میں دونوں نشستوں سے ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہونے والے سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مذکورہ نشست سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے سے متعلق پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 35 بنوں سمیت پانچ حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھتے ہوئے دیگر چار نشستیں چھوڑ دی تھیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2P25R6N

Post a Comment

0 Comments