بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے میاں نثار گل کو امیدوار نامزد کردیا

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے میاں نثار گل کو امیدوار نامزد کردیا
متحدہ مجلس عمل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے میاں نثار گل کو امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ اسپیکر کیلئے 2 اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے 2 امیداروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں اور حتمی ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔خیبرپختونخواہ اسمبلی کی اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر کیلئے مشتاق غنی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے محمود جان کو نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اے این پی کے لائق خان اسپیکر اور (ن) لیگ کے جمشید مہمند ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

متحدہ مجلس عمل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے میاں نثار گل کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2B9zike

Post a Comment

0 Comments