بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

بلوچستان اسمبلی
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیلیے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلیے تحریک انصاف کے سردار بابر موسیٰ خیل کو نامزد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بی اے پی کے میر عبدالقدوس بزنجو اور میر جان محمد جمالی جبکہ اے این پی کے انجینئر زمرک نے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی قبل از دوپہر تک سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2BeSVr9

Post a Comment

0 Comments