بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے اسکول کے 21 بچے ہلاک

سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے اسکول کے 21 بچے ہلاک
سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے ایک خاتون سمیت 22 طالبعلم ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ دارالحکومت خرطوم سے 750 کلومیٹر دور دریائے نیل میں پیش آیا جہاں اسکول جاتے ہوئے بچوں کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں 40 بچے سوار تھے جن میں سے 18 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث انجن کی خرابی کو قرار دیا گیا ہے جو کہ اسکول سے نصف حصے کی دوری پر جام ہوگیا اور کشتی تیز ہواؤں کے سبب الٹ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے عملے اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 18 بچوں کو بچا لیا جب کہ ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔

قبل ازیں سوڈانی حکومت نے تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دارالحکومت خرطوم سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اسکولوں کو بند کرنے کا احکامات جاری کیے تھے، گزشتہ ایک ہفتے سے طوفانی بارشوں کی وجہ سے اب تک 40افراد ہلاک جب کہ درجنوں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے مقامی افراد عمومی طور پر دریائے نیل کو عبور کرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ بارشوں کے موسم میں انتہائی خطرناک حادثات کا سبب بنتی ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2nEoAZo
سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے اسکول کے 21 بچے ہلاک https://ift.tt/2OIP1sL

Post a Comment

0 Comments