بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چیف جسٹس کا سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

چیف جسٹس کا سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم
چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر واقعے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران شہید طالبعلم کے والد فضل خان کو عدالت سے باہر بھیج دیا گیا۔ چیف جسٹس نے فضل خان کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین حملوں میں سے ایک پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہوا تھا۔ دہشتگردوں کے اس حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2I27vp4

Post a Comment

0 Comments