بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، آرمی چیف

پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں سدرن کمانڈ نے حکومت بلوچستان کے تعاون سے دوسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا قومیت نہیں ہوتا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی لعنت کےخلاف بلا امتیازکارروائی کی ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2HX973s

Post a Comment

0 Comments