
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة کے مطابق بیشتر ممالک میں پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
محمد عودۃ کے مطابق سعودی عرب، مصر، مراکش اور اردن سمیت بیشتر عرب ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی سے ہو گا۔
ترکی میں مقامی کیلنڈر کے مطابق پہلا روزہ 16مئی کو رکھا جائے گا۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں یعنی ملک میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا۔
from دنیا https://ift.tt/2HVWVA2
سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہونے کا امکان https://ift.tt/2rpLzJm
0 Comments