بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چیئرمین نیب نے کیا غلط کیا؟ نوازشریف پر کوئی ریفرنس تو نہیں بنایا، کائرہ

چیئرمین نیب نے کیا غلط کیا؟ نوازشریف پر کوئی ریفرنس تو نہیں بنایا، کائرہ
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ نیب کے چیئرمین نے کیا غلط کیا؟ کوئی ریفرنس تو فائل نہیں کیا۔

میاں نوازشریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں قمر زمان کائرہ نےکہا کہ نیب کے چیئرمین نے کیا غلط کیا؟ انہوں نے صرف ایک رپورٹ کی تصدیق کا کہا ہے، نوازشریف کے خلاف کوئی ریفرنس تو نہیں بنادیا۔

نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں پیشیوں پر بات کرتے ہوئے پی پی رہنما نےکہا کہ مقدمات میں تاخیر شریف خاندان کے وکلا کی وجہ سے ہورہی ہے، اگر ان کے وکیل ایک گواہ پر جرح کے لیے پندرہ پندرہ دن لگائیں تو تاخیر ہوتی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب رونا دھونا چھوڑیں اپنا کیس لڑیں



from پاکستان
https://ift.tt/2rzzmm9

Post a Comment

0 Comments