
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات 12 جون کو ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات سنگاپور میں ہو گی۔
The highly anticipated meeting between Kim Jong Un and myself will take place in Singapore on June 12th. We will both try to make it a very special moment for World Peace!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 10, 2018
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا میں امن کے لیے اہم بنانے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہو گیا ہے۔
from دنیا https://ift.tt/2It71HY
ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کورین سربراہ سے ملاقات 12 جون کو ہو گی https://ift.tt/2rASO12
0 Comments