بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا
خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد حکومت نے وزارت خارجہ کا خالی ہونے والا قلمدان خرم دستگیر کو دے دیا ہے، خرم دستگیر وزیر دفاع بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ ہونے والے خواجہ آصف کی رخصتی کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان خالی ہوگیا تھا۔

حکومت کے خاتمے میں بیس روز رہ گئے ہیں لیکن وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث بہت سے سفارتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے باعث حکومت نے وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ خرم دستگیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد وہ باقاعدہ اپنی نئی وزارت کا قلمدان بھی سنبھال لیں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2IamIjQ

Post a Comment

0 Comments