بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزراء اور مجلس عاملہ کے ارکان نے شرکت کی،اجلاس میں چیئرمین نیب کے نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزام کی مذمت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران نواز شریف نے چیئرمین نیب کی وضاحت کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں قابل قبول نہیں، نیب متعصب اور جانبدار ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن موجود ہیں، (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے پارلیمانی بورڈ ، الیکشن سیل اور منشور کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت کی گئی اوران کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کرائی گئی ۔



from پاکستان
https://ift.tt/2KWwmZ0

Post a Comment

0 Comments