
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ 2019ء کا ورلڈ کپ ون ڈے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہوگا۔ویڈیو پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا لیکن وہ ٹی ٹونٹی میچز کھیلتے رہیں گے اور خواہش ہے کہ وہ 2020ء میں…
شعیب ملک نے کہا کہ ان کا مقصد یہ دونوں ایونٹ کھیلنا ہیں اور دیکھنا ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔
شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جانے والی کیربیئن پریمیر لیگ کی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز سے معاہدہ کرلیا۔شعیب ملک کیربیئن پریمیر لیگ میں پانچ برس بارباڈوس کی نمائندگی کرتے رہے ہیں
تاہم اس بار وہ گیانا ایمازون وارئیرز کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔آل رائونڈر نے کہا کہ اپنی نئی ٹیم گیانا ایمازون وارئیرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سی پی ایل میں کھیلنا بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس لیگ میں کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔
from کھیل https://ift.tt/2IrkQ9F
https://ift.tt/2K6fE8p
0 Comments