بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

گورنر پنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے: اعتزاز احسن

اعتزاز احسن
پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے، اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی۔

اعتزاز احسن نے نجی چینل کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔عمران خان نے وقت دیا تو اگلوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی اپنائی۔

یہ بھی پڑھیں: پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے ملزم نے جھوٹ بولا: عمر سرفراز

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ،وہ چاہتی تھی کہ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو۔گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے ،یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوااسمبلی توڑیں۔ملکی صورتحال سے متعلق فکر مندہوں۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/ztCvWh2

Post a Comment

0 Comments