سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا وقت گزر چکا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بات چیت کرنا مناسب سمجھا اس لیے ملاقات کی۔ ملاقات میں غیررسمی گفتگو ہوئی جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کا حصہ ہیں اور گلگت بلتستان میں ایک دوسرے کےخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں ڈائیلاگ کی روایت ختم ہو گئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیٹ ایڈجسمنٹ کا وقت گزرچکا ہے، ن لیگ نے گلگت بلتستان کو تاریخی ترقی دی، گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ مطالبہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ علاقائی اورقومی حالات کا تقاضہ ہے کہ انتخابات صاف و شفاف کرائے جائیں۔
جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل میں شفافیت نہ ہونے کے گہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزرا کا گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں حصہ لینا پری پول دھاندلی ہے۔
ملاقات کے حوالے سے جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی مداخلت گلگت بلتستان کی عدالت اور انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/32xnLXp
0 Comments