بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں جس کو عالمی سطح پرمنظوری حاصل ہو، ڈبلیو ایچ او

 ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں جس کو عالمی سطح پرمنظوری حاصل ہو، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں جس کو عالمی سطح پرمنظوری حاصل ہو۔

ڈبلیو ایچ او نے زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائر س کیخلاف ہمیں مزید ویکسینز کی ضرورت ہوگی۔

زیادہ سے زیادہ ویکسین زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ مخصوص ویکسین حاملہ خواتین اور عمر رسیدہ افراد کیلئے زیادہ محفوظ ہوسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ 2021میں تقریباً 20فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کی جائے۔ چند ایک ویکسین پر مرحلہ وار اقدامات جاری ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے متنبیہ کیا ہے کہ لاعلمی اور بے احتیاطی ہمیں کورونا میں مبتلا کرسکتی ہے۔

دنیا بھر کی دوا ساز کمپنیاں اس وقت کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ روس نے اپنی بنائی کورونا ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ امریکی اور جرمن کمپنیوں کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین تیسرے مرحلے میں بھی کامیاب ثابت ہو گئی ہے۔

امریکی کمپنیز نے کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں تاکہ منظوری کی صورت میں فوری طور پر ویکسین کو مارکیٹ میں لایا جا سکے۔

فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کے کلینکل ٹرائل جاری ہیں، کامیاب ٹرائلز اور باضابطہ منظوری کے بعد دسمبر میں ویکسین کی دس کروڑ خوراکیں دستیاب ہوں گی۔

عالمی ادارہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی ویکسین کی منظوری کی صورت میں مارچ 2021 تک شہریوں کو ویکسین کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔



from صحت https://ift.tt/36rukvH
https://ift.tt/38yvOqy

Post a Comment

0 Comments