نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو کی ٹیمیں بُلٹ اِنجری کی کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ایمبولینسز کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
اطلاعات کے مطابق زمینی تنازع کے باعث دو فریقین میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔ دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں نواب عادل، سہیل، واجد علی اور اسرار شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو DHQ اسپتال نو شہرہ منتقل کردیا جبکہ تین افراد کی لاشوں کوNMC اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/ISHqZJL
0 Comments