تحریک انصاف رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے، اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری سٹرکچر کرنا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژنز پر اسمبلی بنانی چاہئے، ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں،ان کاکہناتھا کہ ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بنیادی اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے ہیں جو معیشت اور گورننس پرسفارشات تیار کر رہے ہیں، ان گروپس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم ماہرین شامل ہیں، تحریک انصاف کو ادراک ہے کہ ان حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک اس آٹھ ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/5WcL163
0 Comments