بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اپریل مئی میں الیکشن نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپریل مئی میں الیکشن نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔ سیاست معیشت دونوں تباہ ہیں۔الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئےتو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیےہیں غریب پر سخت سردی میں لنڈابازار کےدروازے بند اور کفن دفن کےپیسےبھی نہیں ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 6 ارب سےکچھ زائدزرمبادلہIMFکی چھتری بھی نہیں دہشتگردی کی لہرآٹےکےڈبل ریٹ پر بھی سناٹا، اللہ رحم کرے۔ دوائیوں کی قلت خام مال نایاب ٹیکسٹائل بند، کیا یہ ہےتبدیلی؟۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیہ سے بھاگنے والے ملک میں خاک الیکشن کروائیں گے۔ جوان دفاع وطن پرجانیں نچھاورکررہے ہیں، حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/4MmXYAx

Post a Comment

0 Comments