بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

چار جنوری سے نہیں کھولے جائیں گے، وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

چار جنوری سے نہیں کھولے جائیں گے، وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

برطانیہ کے وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ چار جنوری سے مخصوص علاقوں میں اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیرتعلیم گیون ولیمسن نے اسکول کھلنے کی تفصیلات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔

گیون ولیمسن نے بتایا کہ ’لاک ڈاؤن کے ٹیر فور علاقوں میں قائم اسکول چار جنوری سے نہیں کھولے جائیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ سیکنڈری اسکولز کی مخصوص برانچوں کے علاوہ اکثریت کو چار جنوری سے نہیں کھولا جائے گا۔

گیون ولیمسن کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنا وقت پر بہت زیادہ مشکل ہے، آئندہ چند روز میں صورت حال کا مزید جائزہ لینے کے بعد اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت میتھیو ہینکاک نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’برطانیہ کے مزید 23 شہروں میں لاک ڈاؤن ٹیر فور نافذ کیا جارہا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کے تین چوتھائی شہر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت نے وزارت تعلیم کے اسکول نہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’کرونا کی نئی قسم بہت زیادہ خطرناک ہے، ہمیں اپنے بچوں کو بھی اس سے محفوظ رکھنا ہوگا، تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے بچے گھروں پر محفوظ رہیں گے‘۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3aXwzLg
چار جنوری سے نہیں کھولے جائیں گے، وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا https://ift.tt/2JvOInV

Post a Comment

0 Comments