پاکستان کا تہترواں یوم آزادی روایتی جوش وجذبے اور یوم یکجہتی کشمیرکے طورپر منایا جارہا ہے جس کا مقصد ظلم وجبر کا شکار کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
دن کاآغاز مساجد میں نمازفجرکے بعد ملک میں امن ،ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ اسلامی علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، گلگت اور مظفرآباد میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوی۔
حکومت نے یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرمنانے کافیصلہ کیا ہے اور پوری قوم نے ایک آوازہوکرکشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کااعادہ کیاہے۔حکومت نے یوم آزادی کے لئے خصوصی Logoجاری کیا ہے جس کاعنوان ہے''کشمیربنے گا پاکستان''
from پاکستان
https://ift.tt/2YZlHTv
0 Comments