مقبوضہ کشمیر پر ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے جس کے مطابق بھارتی فورسزنے اپنے زیرتسلط علاقے میں خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
بھارتی فوج نے ایل اوسی اورایل اےسی پر جعلی لڑائی دکھانےکی تیاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی زیرتسلط علاقے میں چیک پوسٹ بناکرپاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔
بھارت نے پاکستان پرسیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگانے کیلئے سازش تیار کی ہے۔ اس جعلسازی کے ذریعے بتایا جائے گا کہ بھارت نے جوابی کارروائی کی اور مودی سرکار بھارتی میڈیا کے ذریعے ڈرامہ سچا ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Nc1wzx
0 Comments