دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی2020 کے ماتھے پر کورونا وائرس لکھا ہے۔ مہلک وبا کے علاوہ پاکستان میں ہونے والے اہم واقعات پر نظر ڈالتے ہیں۔سال2020 میں ٹڈی دل نے بھی پاکستان پر حملہ کیا اور فصلوں کو بچانے کےلیے یکم فروری کو نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔نو سے سولہ فروری تک لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کھیلا گیا۔…
چھبیس فروری کو کراچی سے کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ 23 مارچ کو سندھ حکومت نے دو ہفتوں کےلیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
یکم اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا تھا جس میں دو ہفتوں کی توسیع بھی کی گئی۔ بائیس مئی کو کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ تباہ کن حادثے نے98 افراد ہلاک ہوئے۔
انتیس جون کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ہوا جس میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔ چار حملہ آور بھی مارے گئے۔
تیس جون کو سرجن جنرل نگار جوہرپاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل بنیں۔ یکم جولائی کو معروف ترین آن لائن گیم ’’پب جی‘‘ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔
بیس ستمبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ قابل اعتراض مواد کے باعث ٹک ٹاک کو وقتی طور پر بند کیا گیا۔
سال2020 کے دوران پاکستان میں چار گرہن لگے۔ دس جنوری دوہزار بیس کو پہلا چاند گرہن لگا۔ اس سال چالیس سال بعد کوئی بھی پاکستانی فلم چین کی بڑی اسکرینوں پر نمودار ہوئی۔ ’’مومنہ اینڈ دورید پروڈکشن‘‘ کی ’’پرواز ہے جنون‘‘ تیرہ نومبر کو پورے ملک میں ریلیز کی گئی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/381q9c8
0 Comments