معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کےلئے کھلا چیلنج ہیں۔
عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے، معاون خصوصی کا کہناتھا کہ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔
مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 17, 2019
from پاکستان
https://ift.tt/2ZdjO5r
0 Comments