
اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور ملتوی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورےکے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنا تھی جس میں وزیراعلیٰ نے انہیں صوبےکے انتظامی اور سیاسی امور کے بارے بریف کرنا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کرنا تھی تاہم اب وہ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نےآزاد کشمیر میں پارٹی پوزیشن اور انتخابی مہم کا جائزہ لینے کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیراعظم 17 جولائی سے آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2VpX5Hc
0 تبصرے