بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کا سفر آخر، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عوام کا سیلاب آمڈ آیا

عراق کے شہر کاظمین میں شہدائے بغداد ائیرپورٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے عوام کا سیلاب اُمڈ آیا ہے
عراق کے شہر کاظمین میں شہدائے بغداد ائیرپورٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازے میں شرکت کے لئے عراقی وزیراعظم بھی خصوصی طور پر پہنچے، امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایران میں فضا سوگوار ہے۔

شہداء کی نماز جنازہ کا اہتمام عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع امام الجوادین کے روضے، کربلا معلیٰ اور نجف میں کیا گیا۔

پی ایم ایف نے قدس فورس کے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور کمیشن کے نائب چیئرمین، ابو مہدی المہندیس کے مرکزی جنازے کی تاریخ اور جگہ کا تعین کیا،اور تمام عراقیوں کو قائدین کی طرف سے مجاہدین کے جنازوں میں شرکت کی دعوت دی۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی میت ایران پہنچنے کے بعد ان کی نماز جنازہ شہر مشہد میں امام علی بن موسیٰ کے مزار پر ہوگی، اس کے بعد پیر کو تہران میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

شہید سلیمانی کی آخری رسومات اور تدفین منگل کو ان کے آبائی شہر کرمان (جنوب مشرق) کے مرکز، کرمان شہر میں ہوگی۔ 

مزید پڑھیں: امریکہ کا دہشت گردانہ حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید

یاد رہے کہ عراق کے شہر بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے، حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی شہید ہو گئے۔

حملہ امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا، راکٹوں نے ہائی پرو فائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کردی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچی تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔

 

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2szTI2B
امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کا سفر آخر، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے عوام کا سیلاب آمڈ آیا https://ift.tt/2QObLu1

Post a Comment

0 Comments