بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خبیر پختنونخواہ میں سیاحتی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے، عاطف خان

خبیر پختنونخواہ میں سیاحتی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے، عاطف خان
صوبہ خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحتی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے میں 4 مربوط سیاحتی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہ خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان سے چین کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر وینگ شینوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، سی پیک اوررشکئی اکنامک زونز سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

چین کے کمرشل قونصلر نے بہترین ملک قرار دینے پرسینئر وزیر عاطف خان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحتی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے میں 4 مربوط سیاحتی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب کی لاگت سے آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، ملاقات میں ایک دوسرے کے تجربات سے فوائد، مشترکہ کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چینی قونصلر جنرل نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 14 دسمبر کو امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں پاکستان کو نمبر ون قرار دیا، تھا امریکی میگزین کے مطابق 2020 میں پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہوگا۔

کونڈی ناسٹ میگزین کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحتی لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن گیا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2MxvPPT

Post a Comment

0 Comments