بلاول بھٹو نے آصف زرداری کے کس بیان کو حکومت کا بیان کہہ دیا؟ سیاسی میدانوں میں ہنگامہ برپا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نیب آرڈیننس ثبوت ہے کہ حکومت آصف زرداری کے بیان سے متفق ہے، آصف زرداری نے کہاتھاکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نیب آرڈیننس ثبوت ہے کہ حکومت آصف زرداری کے بیان سے متفق ہے،آصف زرداری نے کہاتھاکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، حکومت اپنا کام کرے اور قانون سازی کرے، بلاول بھٹوزرداری کاکہناہے کہ نیب کو ختم کریں اور کرپشن کے خلاف قوانین کو مضبوط بنائیں۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/2Zx77o0

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے