پولیس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے جائے وقوعہ کے قریبی علاقے میں مقیم شہری نے کال کر کے واقعے کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق نوجوانوں کا ایک گروپ ہیرس کاونٹی میں ایک گانے کی ریکارڈنگ کررہا تھا کہ اچانک وہاں ایک اور گروپ آ گیااور اس نے گانا ریکارڈکرتے نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس سے دو شخص موقع پر ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے ہسپانوی تھے۔
پولیس کے مطا بق زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ وقوعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔دوسری جانب ایک خبر کےمطابق2019 کے دوران جرمنی میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے دی جانے والی درخواستوں کی تعداد میں کمی تو آئی ہے تاہم پناہ کے خواہش مند افراد کے لیے جرمنی اب بھی یورپی یونین کا سب سے پسندیدہ ملک ہے۔
یورپی یونین کے دفتر شماریات یورو سٹیٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر فنکے میڈیا گروپ اور روئٹرز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوری سے نومبر 2019 ء کے درمیان ایک لاکھ33 ہزار کے لگ بھگ افرا د نے سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے جرمن حکام کو درخواستیں دیں۔2018 ء کے اسی مدت کے مقابلے یہ تعداد 13فیصد کم ہے تاہم تعداد میں کمی کے باوجود جرمنی سیاسی پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے اب بھی سب سے پسندیدہ ملک ہے۔ اس سال کے اوائل سے ستمبر کے اواخر تک جرمنی میں پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد تقریباً 1,11000 تھی، جو یورپی یونین کے ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کے لیے مجموعی درخواستوں کا 23 فیصد ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2ZA9jLi
اہم ترین مقام پر اندھا دھند فائرنگ ۔۔۔۔ ہلاکتوں کی اطلاعات https://ift.tt/351Ol9j
0 Comments