مصری کمیشن برائے انسانی حقوق کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد لوتفے نے بتایا کہ یوٹوبر نے السیسی کے عنوان سے ایک وڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے خود ساختہ جلا وطن مصری تاجر محمد علی کی طرف سے صدر کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی کال کی توثیق کی تھی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پچھلی5 برسوں کے دوران کم از کم 40 صحافیوں کو اپنی جان گنوانا پڑی ہے۔ جمہوریت کا چوتھا ستون کہلانے والے صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد پر2014 سے 2019 کے درمیان 198 سنگین حملے ہوئے۔
صرف رواں سال میں ان حملوں کی تعداد 36 رہی جب کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران صحافیوں پر اب تک 6 حملے ہوچکے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صحافی گیتا سیشو اور اروشی سرکار نے ’گیٹنگ اوے ود مرڈر‘ کے عنوان سے پچھلے 5 برسوں کے دوران صحافیوں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کئی چونکانے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ میں خواتین صحافیوں پر ہونے والے حملوں کا بھی ذکر ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین صحافیوں کو آن لائن ذہنی اذیت دی جاتی ہے اور ’فیلڈ‘ میں کام کے دوران انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ کا کہنا ہے کہ بھارت میں صحافیوں کی حالت بہت اچھی نہیں ہے۔ دنیا میں پریس کی آزادی کے انڈکس میں 2019 میں بھارت 180ملکوں میں 140 ویں نمبر پر تھا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/355ibK8
بڑے لوگوں کو بلیک میل کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔۔۔ نامور سوشل میڈیا اسٹار کو گرفتار کر لیا گیا https://ift.tt/37lJ4uK
0 Comments