بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سعودی علماء نے کشمیر کے معاملے پر اہم اعلان کر دیا، سب حیران رہ گئے

سعودی علماء نے کشمیر کے معاملے پر اہم اعلان کر دیا
سعودی شُوریٰ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ شوریٰ کُونسل اور سعودی عرب اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور ہر مشکل وقت میں اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔

اس وقت کشمیر کا مسئلہ بھی دُنیا بھر میں خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایسے وقت میں ایک بار پھر سعودی بھائیوں کی جانب سے کشمیر پر پاکستانی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا ہے ۔سعودی عرب کے دورے پر آئے پاکستانی پارلیمان کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران سعودی شُوریٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ محمد ابراہیم آل الشیخ نے کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کر دی ہے۔

عبداللہ آل الشیخ نے پاکستانی پارلیمانی وفد کے قائد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کہا کہ وہ 2020ء کے اوائل میں اسلام آباد میں کشمیر پر مجوزہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں۔

عبداللہ آل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور شوریٰ کونسل اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارتی فورسز کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ چاہتے ہیں اور کشمیری عوام کو آئینی حقوق دلوانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین پہلے سے موجود دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ او آئی سی بین الاقوامی وعدوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دباوٴ ڈالنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اسپیکر اسد قیصر نے اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبداللہ بن محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و ستم عروج پر ہیں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے فیصلوں سے ہندوستان میں اقلیتوں کو خطرہ لاحق ہے۔ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/37dUKQy
سعودی علماء نے کشمیر کے معاملے پر اہم اعلان کر دیا، سب حیران رہ گئے https://ift.tt/34W4zRv

Post a Comment

0 Comments