
پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے احسن اقبال کی قیادت میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سردار ایاز صادق سمیت چاروں صوبوں کے صوبائی صدور بھی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس بات کا متقاضی ہے کہ اسلام اس ملک کا مملکتی مذہب ہوگا، عقیدہ ختم نبوت ﷺ کو تحفظ اس ملک کا آئین دیتا ہے ، پاکستان کی مذہبی شناخت ختم کی جارہی ہے، حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے، ہم ماورائے آئین کسی جدوجہد کا حصہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ موجودہ نااہل حکومت کی وجہ سے اس وقت ملکی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں ، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پریشانی کے عالم میں ہے ، نوجوان مایوس ہوچکے ہیں ،کاروباری طبقہ مجبوری کی حالت میں ہے، پیسے کی گردش رک چکی ہے،پیسہ بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے، تمام طبقات عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2oujgLY
0 Comments