بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

یونیورسٹی کے طالبعلموں کی وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل پر کھلی تنقید مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

 وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل
زرتاج گل ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں مگرکیوں؟ اپنی پوسٹ ہی ایڈٹ کرنا پڑ گئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریر اردومیں ہونے کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لینا شروع کیا تو انہیں وضاحت کرنا پڑی کہ تقریر کی تعریف پر مبنی ویڈیو پرانی ہے ، اس کا وزیراعظم کی حالیہ تقریر سے تعلق نہیں ۔ ابھی یہ معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ ایک مرتبہ پھر وہ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں تاہم احساس ہونے پر اپنی پوسٹ کی اصلاح کردی ۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیرمملکت فاﺅنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ ایٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (فاسٹ) یونیورسٹی کے کیمپس میں گئیں اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایاجس کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئرکردیں۔ یہاں تک معاملہ ٹھیک تھا لیکن انہوں نے اس کیساتھ فاسٹ یونیورسٹی کی جگہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) لکھ دیا ۔



from پاکستان
https://ift.tt/2plEwEc

Post a Comment

0 Comments