
تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک سے ملاقات کرنے والے ان کے رشتے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیل میں موجود یاسین ملک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث کشمیری اپنی سرزمین پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ ،لینڈ لائن بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے.
نئی دلی کی تہاڑ جیل میں یاسین ملک سے ملاقات کرکے آنے والے ان کے عزیز نے حریت رہنما کی طبیعت سے آگاہ کیا۔
جیل میں قید یاسین ملک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہےکہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی انتظامیہ نے یاسین ملک کو ایک جھوٹے فنڈنگ کیس میں چند ماہ قبل گرفتار کیا تھا جب سے وہ بھارتی حکام کی قید میں ہیں، یاسین ملک کو پہلے مقبوضہ کشمیر میں رکھا گیا جس کے بعد راتوں رات خفیہ طور پر تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2NN7G9h
0 Comments