بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کراچی میں اب سڑک پر کچرا پھینکنا بن گیا بڑا جرم، پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی میں سڑک پر کچرا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی میں سڑک پر کچرا پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی تھانہ سکھن پولیس نے کچرا پھینکنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ دفعہ 144 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم عبدالجبار سٹرک پر کچرا پھینک رہا تھا ،اہل علاقہ کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھئے:سندھ حکومت کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کو صاف کرنے کے لئے پاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے، خود نگرانی کے لئے مختلف علاقوں کے دوروں پر نکل پڑے، مراد علی شاہ نے ملیر، بھینس کالونی اور لیاری کا دورہ کیا۔ لیاقت کالونی، نیا آباد بھی پہنچے اور ویاں عوام سے ملے اور ان کی شکایات سنیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2ntG1PK

Post a Comment

0 Comments