بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مشن چندریان کی ناکامی مودی سرکار کی نیندیں اُڑا گئی، میجرجنرل غفور کے ٹویٹ نے جلے میں نمک چھڑک دیا

میجر جنرل آصف غفور اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کو دے گا؟ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے اکاﺅنٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر کہا ہے کہ مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کو دے گا؟ کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں؟۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یا کسی اور اقلیت کا ہاتھ ہے؟ کیا انڈین سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دار آئی ایس آئی ہے؟ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ کیا ہندوتوا کے خلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کو چکنا چورکردیا؟ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کرجاسکتی، مشن چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کو دے گا؟۔

واضح رہے کہ میجرجنرل آصف غفور پاک فوج میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر فائز ہیں،انہوں نے یہ ٹوئٹ اپنے پرسنل سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کیا ہے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/34xLLJs

Post a Comment

0 Comments