
پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سے لوگوں کو الگ کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے ہوگا کیا؟ ایسا کرنے والے گم ہوجائیں گے اور پیپلز پارٹی پھر پوری طاقت سے واپس آئیگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو بھٹو نے دنیا بھرمیں اجاگر کیاتھا ، کسی بھی حکومت نے اور کسی بھی وزیر نے کبھی یہ نہیں کہا کشمیر کے لئے کوئی تیسر اراستہ نکلے تو ہم کو اختیار کرلیناچاہئے ، یہ بات اس حکومت کے وزیر نے کی ہے ،اس لئے اس کونکال سکتے ہیں تو نکالیں ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں فاورڈ بلاک کی باتیں پرانی ہیں جو بھی پیپلزپارٹی سے الگ ہوئے ، اب وہ کہاں ہیں ؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے جو الگ ہوا، اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی ۔ ان کا کہناتھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سے لوگوں کو الگ کیا جاسکتاہے لیکن اس سے ہوگا کیا؟ ایسا کرنے والے گم ہوجائیں گے اور پیپلز پارٹی پھر پوری طاقت سے واپس آئیگی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2HENwdZ
0 Comments