بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی، پے درپے مودی منہ کی کھا رہا ہے

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یک طرفہ اقدام کو مسترد کیا گیا
بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا،سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی،شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یک طرفہ اقدام کو مسترد کیا گیا،مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کردی ہے۔

بھارت کا یک طرفہ اقدام مسترد کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کی ہے۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق دنیا بھر میں تشویش کی لہر ہے۔ سربراہ شنگھائی تعاون تنظیم ولادی میر نوروف نے کہا ہے کہ مسٔلے کے حل کا بنیادی اصول ہے کہ کوئی یکطرفہ اقدامات نہ اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پرامن حل کے لیے بہترین کوششیں کی جائیں گی۔ ایس سی او کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے دو طرفہ ایشوز ہی سہی مگر ممبر ممالک ایک طرف خاموش ہو کر نہیں بیٹھ سکتے۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، پاکستان، روس، بھارت، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔



from پاکستان
https://ift.tt/2ZM6tWm

Post a Comment

0 Comments