بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ریاستی دہشت گردی کے مظاہرہ میں کشمیری طالب علم شہید

مقبوضہ کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری طالب علم کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ سری نگر کے علاقے صورہ میں بڑی تعداد میں کشمیری مظاہرین نے گھروں سے باہر نکل کر بھارت کے خلاف احتجاج کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 11 ہویں جماعت کا طالب علم شہید ہوگیا۔

دوسری جانب نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ بھارتی فوج نے فروری میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرلیا تھا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2PGR7yz

Post a Comment

0 Comments