بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بہت عرصے بعد جیل سے عوام کے کیے کیا پیغام بھیج دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف اورشہبازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں شہبازشریف نے ملاقات کی ہے جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانون کی جنگ لڑوں گا ۔ ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان 13 اگست کے بعد آج جیل میں ملاقات ہو ئی ہے جو کہ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔ نوازشریف نے فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاﺅن میں بھر پور شرکت کی ہدایت کی ہے ۔

نوازشریف نے ممکنہ ڈیل سے متعلق چلنے والی افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کبھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانون کی جنگ لڑوں گا ۔ ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں ۔  پی ٹی آئی حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ۔  ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے جلد عوام سے این آر او مانگیں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ عوام عمران خان اور کابینہ کا احتساب کرے گی ،مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہو گا ۔  مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہاہے۔ دنیا مسئلے کو حل کروائے ۔



from پاکستان
https://ift.tt/34oOg0p

Post a Comment

0 Comments