بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

وزیر اعظم عمران نے انتہا پسند بھارت اور مودی کی بدمعاشی کا پردہ چاک کر ڈالا، کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم خطاب

وزیر اعظم عمران خان کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کریں گے
وزیراعظم کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اہم خطاب میں مقبوضہ وادی میں بربریت اور مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔ وزیراعظم آج انڈونیشیا کے نائب صدر اور بیلجیئم کے ہم منصب، پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد، امریکی کمپنی ایگزان موبل اور اے کے ڈی گروپ سے ملاقاتیں کریں گے اور غربت کے خاتمے کے لیے…

وزیراعظم پاکستان نے انتہا پسند بھارت اور جنونی مودی کی بدمعاشی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر ڈالا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سات روزہ دورہ امریکا میں آج بھی ایک مصروف دن گزاریں گے، عمران خان اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے اور انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کلہ اور بیلجیم کے ہم منصب چالس مائیکل سے ملاقات کریں گے، ایس این بی سی کے ساتھ براہ راست انٹرویو بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

عمران خان معاشی اور ترقیاتی مذاکرے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، پاکستان اور ملایشیا کے غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ پروگرام میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم عمران خان روز ویلٹ ہوٹل میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے وفد سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم مشہور امریکی کمپنی ایگزان موبل اور اے کے ڈی گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم کی ناروے کے سابق ہم منصب سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔

عمران خان ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے اہم خطاب کریں گے، وزیراعظم معروف سیاسی اور بزنس مینز کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2mNk11S

Post a Comment

0 Comments