بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

خونی رشتوں میں چھپے بھیڑئیے

حافظ آباد میں سگے بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں اپنی بہن کو دس سال تک ایک کمرے میں قید رکھا۔
حافظ آباد میں سگے بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں اپنی بہن کو دس سال تک ایک کمرے میں قید رکھا۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی کے رہائشی دو بھائیوں شعیب اور جنید نے اپنی سگی بہن نائلہ بی بی کو جائیداد کے لالچ میں اپنے آبائی مکان کے ایک کمرے میں 10 سال قید کررکھا تھا۔

طویل عرصے تک قید میں رہنے کے باعث نائلہ بی بی اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔ اہل علاقہ کی نشاندہی پر کالیکی پولیس نےموقع پر پہنچ کر نائلہ بی بی کو بازیاب کروایا اور اُس کے بھائی جنید اور قریبی رشتہ دار محمد آصف کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان ہفتے میں ایک بار اپنی بہن کو بند کمرے میں کھانا دیتے تھے۔ نائلہ بی بی ایک ہی چارپائی پر سوتی جبکہ اُس کا کمرہ غلاظت اور گندگی سے بھرا ہوا تھا۔ متاثرہ خاتون کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2ZDmr52

Post a Comment

0 Comments