
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اورسکھرکے درمیان تیز ترین ٹرین لے کر آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ 1861میں پٹڑی ڈالی تھی، ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایم ایل ون بننے سے انقلاب آئے گا، ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے پچھلے سال سے 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سکھر کے لوگ کہہ رہے ہیں نوکری، پانی نہیں ہے، لوگوں کو عمران خان کی دیانت پر یقین ہے، لوگوں کو یقین ہے عمران خان حالات بدلے گا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردیں، نوازشریف بھی پلی بارگین کی کوشش میں ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی سےغلطی ہوئی ہے اس کو جانے نہیں دینا، مودی کی حرکت کے بعد ہمارے پاس جنگ کے سوا آپشن نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش رکھتے ہیں نہ ہی سوچ رکھتے ہیں، چاہتے ہیں مذاکرات سے معاملہ حل ہو ورنہ خطہ لپیٹ میں آئے گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2zXEDro
0 Comments