
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ چار ہفتوں کے مسلسل کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ بھارت گذشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ملائشین ہم منصب نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعاون کا بار دگر یقین دلایا اور کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ملائشیا کی حمایت کے عزم کو دہرایا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے روابط اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2HRPpns
0 Comments